ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوکرائنی شہریوں کو یورپی یونین میں بغیر ویزا سفر کی اجازت

یوکرائنی شہریوں کو یورپی یونین میں بغیر ویزا سفر کی اجازت

Fri, 07 Apr 2017 18:46:46    S.O. News Service

واشنگٹن،7اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ورپی پارلیمان نے یوکرائنی شہریوں کو بغیر ویزا حاصل کیے یورپی یونین آنے کی اجازت دینے کا قانون منظور کر لیا ہے۔ یورپی پارلیمان میں ویزے میں نرمی کے ان قوانین کے حق میں 521 جب کہ مخالفت میں 71 ارکان نے ووٹ ڈالے۔ ویزے کی شرط ختم ہونے کے باوجود یوکرائنی باشندوں کو یورپ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم بائیو میٹرک پاسپورٹ کے حامل یوکرائنی شہری نوے دن کے لیے یورپی یونین میں بغیر ویزا حاصل کیے سفر کر سکیں گے۔
 


Share: